تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:31

لدھیانا:ٹینکر سے گیس لیکیج، 6افراد ہلاک، 100 سے زائد متاثر

جیو نیوز - لدھیانا ......بھارتی شہر لدھیانا میں ٹینکر سے گیس لیکیج ہونے کے باعث 6افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب امونیا گیس سے بھرا ٹینکر ایک پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے اس کے نیچے پھنس گیا جس سے ٹینک کا ایک حصہ متاثر ہوا اور گیس لیک ہوگئی۔گیس لیک ہونے سے ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیاجہاں 30 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گیس لیکیج پر قابو پالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.