تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:19

وسطی صنعاء میں تاریخی عمارت کو نشانہ نہیں بنایا،سعودی عرب

جیو نیوز - جدہ.......سعودی عرب نے تردید کیا ہے کہ اسکےیا اتحادیوں کے طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعاء کے وسط میں تاریخی عمارات کو نشانہ بنایا ہے۔جس سے مبینہ طور پر سات گھر تباہ اور پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاض حکومت کی سرکردگی میں سرگرمِ عمل اتحادی افواج نے صنعاء کے قدیم حصے پر فضائی حملہ کرنے کی رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے قیاس آرائی کی ہے کہ ممکنہ طور پر باغیوں کا اپنا ہی کوئی اسلحے کا ڈپو دھماکے سے پھٹ گیا ہو گا۔ اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کے مطابق اُنہیں ان مقامات کی تاریخی اہمیت کا اچھی طرح سے اندازہ ہے ا ور وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان مقامات پر بمباری نہیں کی گئی۔ العسیری نے یہ بھی بتایا کہ جمعے کو سعودی عرب کی سرحد پر واقع ایک مسجد کو نماز کے اوقات کے دوران یمن سے راکٹوں کا نشانہ بنایا ، جن کی زَد میں آ کر دو شہری ہلاک ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.