تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:16

4 روپے ادا کرنے کا تنازع، برہمنوں نے دو دلت لڑکوں کو مار ڈالا

جیو نیوز - نئی دلی..........بھارتی شہر الہٰ آباد کے نزدیک گاؤں میں 4 روپے کی ادائیگی کے تنازع پر دو برہمن لڑکوں نے دو دلت لڑکو ں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ بھارتی ریاست یوپی کے شہر الہٰ آباد کے قریبی گاؤں موہدین پور میں فلور مل پر 4 روپے کم دینے پر یہ تنازعہ کھڑا ہوگیا۔فلور مل کے مالکان نے کم ادائیگی پر رجت نامی شخص کی تضحیک کی ، نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی، جس کے بعد فلور مالکان میں سے ایک نے رجت کی مدد کے لئے آنے والے دو دلت لڑکوں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے فلور مل اور فائرنگ کرنے والے کے مکان کو بھی آگ لگا دی، پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.