تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:32

امریکا: پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالا شخص ہلاک

جیو نیوز - ڈیلاس...........امریکی شہر ڈیلاس میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورنے پولیس ہیڈکوارٹر پرکئی گھنٹے تک فائرنگ کی اور متعدد بم بھی نصب کیے، جبکہ حملہ آورکی فائرنگ سے پولیس کی گاڑیوں،ہیڈکوارٹر کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آورکی فائرنگ سے کوئی اہل کارزخمی نہیں ہوا جبکہ پولیس کے اسنائپرشوٹرز نے حملہ آور کو ہلاک کیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آورپولیس سے انتقام لینا چاہتا تھا، حملہ آورنے الزام عائد کیا پولیس نے اسے اپنے بچے کی تحویل سے محروم کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.