تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:21

ریپبلکن صدراتی امیدوارجیب بش نےانتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکردیا

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی صدارتی الیکشن کے لیے صدارتی امیدوار جون ایلس جیب بش نے اپنی مہم شروع کردی ہے۔ 2016 ءمیں ہونے والے انتخاب میں شرکت کیلیے جیب نے مہم کے آغاز کے لیے میامی کا چناؤ کیا۔ 11 فروری 1953 ءکو پیدا ہونے والے جیب بش کا کہنا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں۔ ان کا مقصد امریکا کے حالات کو سدھارنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے امریکا کو بدترین حالات تک پہنچا دیا ہے۔جیب بش نے کہا کہ ڈیموکریٹس امریکا کو قرضوں میں ڈبونے کے ذمہ دارہیں اور اس وقت امریکا سب سے زیادہ قرضدار ملک ہے، جبکہ امریکا کی اقتصادی بحالی کی رفتار بھی سست ترین ہے جبکہ مڈل کلاس پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے،جیب بش اس سے پہلے فلوریڈا کے گورنر رہ چکے ہیں۔جیب بش واحد صدارتی امیدوار ہیں جو ایک سابق امریکی صدر جارج سینئرایچ ڈبلیو بش کے بیٹے اور ایک سابق امریکی صدر جارج واکر بش کے بھائی ہیں۔ اس صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے ایک درجن سے زائد افراد صدارت کیلیے نامزد ہیں ، جن میں سے آخر میں ایک فرد رہ جائے گا جس کا حتمی مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.