تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

سیکرامینٹو: نوجوان طلبا کی سالگرہ المناک سانحہ بن گئی، 6طلبا ہلاک

جیو نیوز - سیکرامینٹو..........امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اپنے دوست کی سالگرہ منانے والے6 طلبا بالکونی سے گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ کیلی فورنیا کے علاقے برکلے میں نوجوان طلبا کا برتھ ڈے پارٹی منانا المناک سانحہ بن گیا۔ آئرش طلبا کا ایک گروپ اپنے دوست کی 21ویں سالگرہ منانے اکٹھا ہوا تھا۔ 13طلبا چوتھے فلور پر واقع بالکونی میں جمع تھے کہ بالکونی گر گئی۔ جس سے 6طلبا ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے 5طلبا کا تعلق آئرلینڈ اور 1کا کیلی فورنیا سے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.