تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:16

مقبوضہ کشمیر میں 6 شہریوں کے قتل پر آج مکمل ہڑتال

جیو نیوز - سرینگر .......مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 6 شہریوں کے قتل پر آج مکمل ہڑتال ہے ۔سوپور میں گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 6 شہریوں کو قتل کردیا تھا ۔ حریت کانفرنس نے واقعے کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی تھی ۔ مقبوضہ وادی میں تمام دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر سناٹا ہے ۔ سری نگر میں سخت سیکیورٹی ہے اور سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں ۔ کشمیریوں نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.