14 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4
بل گیٹس کے فلاحی ادارے پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ
جیو نیوز - نیویارک...........امریکی ارب پتی بل گیٹس کے فلاحی ادارے پر گندگی پھیلانے کے جرم میں 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے 2013 میں ٹرسٹ کے نام پرجنوبی فلوریڈا کے ایک گائوں میں نوے لاکھ ڈالر کی پراپرٹی خریدی تھی، جہاں پولو کلب بنایا گیا جس کی انتظامیہ نے گھوڑوں کا فضلہ قریبی نہراور شیشنل پارک کے قریب ڈالنے کا سلسلہ شروع کیا ، شہری انتظامیہ نے ٹرسٹ کو نوٹس بھیجا لیکن جواب نہ ملنے پر جرمانہ بڑھتا گیا اور 1 لاکھ 47 ہزار ڈالر تک جا پہنچا، لیکن ٹرسٹ کی زمین ہونے کی وجہ سے بل گیٹس کو 80 فیصد ولیج ڈسکاؤنٹ ملا اور ان کا جرمانہ کم ہوکر صرف 30 ہزار ڈالر رہ گیا۔