تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:36

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، اماراتی حکام کا سخت کارروائی کا عندیہ

جیو نیوز - دبئی........ایگزیکٹ کمپنی کی جانب سے خلیجی ممالک میں 2 لاکھ جعلی ڈگریوں کی فروخت کی خبر پر یواے ای حکام نے نوٹس لے لیا ہے اور سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے جعلی ڈگری بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابو ظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کی خریدو وفروخت میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ انہوں نے سرکاری و نجی اداروں سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کروائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.