تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:31

رمضان کا پہلا جمعہ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑے اجتماعات

جیو نیوز - مکہ مکرمہ........سعودی عرب میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔ مہینہ ہو رمضان کا ، دن ہو جمعے کا۔ وقت نماز جمعہ کا ،جگہ ہو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ،تو پھر ہر شخص کو کوشش ہوتی ہے کہ عبادت کیلئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا رخ کرے۔یہاں کے سکون بخش اور رحمتوں برکتوں سے بھرپور ماحول میں فرائض، سنتوں اور نوافل کی ادائیگی، تلاوت اور ذکر و اذکار کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اسی لیے رمضان المبارک کے پہلے جمعے کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں لوگ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا رخ کرتے ہیں اور یہاں برسنے والی رحمتوں سے فیض یاب ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.