14 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33
پاکستانی نژاد شخص2009 دہشتگرد حملے پر امریکا میں 7سال قید
جیو نیوز - نیویارک.........لاہور میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی نژاد شخص کو امریکا میں 7سال قید کی سزا سنادی گئی۔ 51سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری، ریاض قادر خان پر2009 میں پاکستانی شہر لاہور میں آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں دہشتگردوں کی معاونت کا الزام تھا، جو اس نے قبول کرلیا تھا۔ اوریگن کے رہائشی ریاض قادر خان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مالدیپ سے تعلق رکھنے والی علی جلیل کو دہشتگرد حملے میں معاونت کے لیے ڈھائی ہزار ڈالر کی مالی معاونت کی تھی اور حملے کے بعد اس نے علی جلیل کی بیویوں کو بھی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ مئی2009 میں کے گئے حملے میں30 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔