تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:48

والد سے محبت کے اظہار کا دن ،آج "ہیپی فادرز ڈے"

جیو نیوز - لندن.....آج دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔زندگی کے بڑے بڑے سبق چھوٹی چھوٹی باتوں سے سکھادینے والے تمام فادرز کو ہیپی فادرز ڈے۔آج دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔ ایک باپ زندگی کے بڑے بڑے سبق کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں سے بچوں کو سکھادیتے ہیں۔مائیں بچوں کے لاڈ اٹھاتی ہیں، تو والد جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھاتے ہیں۔ باپ کی تربیت ایسی کہ بچوں کو محسوس بھی نہ ہو ، اور وہ زندگی کے بڑے بڑے سبق ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے سیکھ جائیں۔زندگی میں لڑکھڑانا اور پھر سنبھل جانا، صرف ایک سائیکل رائیڈ سے بھی سکھادیتے ہیں۔ جب کوئی سخت الفاظ میں ڈانٹ دے تو کاندھے پر بابا کا مضبوط ہاتھ بڑا حوصلہ دیتا ہے۔بابا تو آئس کریم سے ہی قربانی دینا سکھادیتے ہیں۔اور بابا کے ساتھ گذرا ہر سنڈے فن ڈے بن جاتا ہے۔پیار کرنے والے ، حوصلہ بڑھانے والے اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے تمام فادرز کو ہیپی فاردرز ڈے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.