15 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:0
پی پی فرانس نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ پروقار طریقے سے منائی
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری....... پیپلزپارٹی فرانس نےشہید جمہوریت محترمہ بے نظیر سالگرہ پر وقار طریقہ سے منائی۔ اس موقع پرشہید بینظیر بھٹوکی 64 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ، سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی ، پی پی پیرس کے صدر احسان ننھا ، رائو عارف ندیم،راجہ کرامت حسین خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو کی ملک قوم خصوصی طور پر جمہوریت کے قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سمیت دیگرمقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایک بار پھر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی کردار کشی کی جارہی ہے اور احتساب کے نام پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جیالے پہلے ہی غم سے نڈھال ہیں ان کو نہ چھیڑا جائے بصورت دیگر دمام دم مست قلندر ہوگا ملک اس وقت مشکل حالات سے گذر رہا ہے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کے سابق صدر ہیں، انہوں فوج پر تنقید نہیں کی بلکہ واضح کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے عہد کیا کہ پارٹی کے چاہنے والے کیک کاٹ کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد کو تازہ کرنے کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو کے افکار نظریات پرعمل پیرا ہو کر ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تقریب کے انعقاد میں افتخار بلو بٹ، محمد اسلم مٹھائی والے، ملک مظہر علی چوہدری، ارشد میاں اسلم خالد جٹ ،چوہدری افضل خونن نے اہم کردار سرانجام دیا۔