15 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4
چین: صوبے ہنان میںشدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم
جیو نیوز - بیجنگ ......چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند اور کئی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔شدید طوفانی بارشوں نے چین کے صوبے ہنان میں تباہی مچائی ہوئی ہے، بارشوں سے صوبے کے 5 شہروں میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ، اور ساڑھے 16 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، 270 جبکہ مکانات گر گئے ہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے پانی میں پھنسےافراد کو نکالا،دریاؤں میں پانی کی سطح خطر ناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے ۔