تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:45

بھارت:جرائم کو بے نقاب کرنے اور سچ بولنے پر ایک اور صحافی قتل

جیو نیوز - نئی دہلی........بھارت میں جرائم کو بے نقاب کرنے اور سچ بولنے پر ایک کے بعد ایک صحافی کو ظلم و ستم کا شانہ بنایا جا رہا ہے۔ دو روز قبل مد ھیہ پردیش سے اغواہونے والے صحافی کی جلی ہوئی لاش پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے مل گئی۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے اغواکئے گئے صحافی کی لاش کو پولیس نے پڑوسی ریاست مہاراشٹر کےایک ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ڈھونڈ نکالا۔ صحافی کو مبینہ طور پر زندہ جلاکے قتل کیا گیا تھا۔ سندیپ کوٹھاری نامی صحافی کو مدھیہ پردیش کے ضلع بالا گھاٹ سے 19جون کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ صحافی کو زمین کے تنازع پر 3افراد نے قتل کیا۔ مہاراشٹر پولیس نے گزشتہ روز دو افراد کو حراست میں بھی لیاتھا۔ صحافی کے بھائی نےبھی قتل پر لینڈ مافیا کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک ماہ سے کم عرصے میں یہ صحافیوں کے قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ یکم جون کو جگیندر سنگھ کو اتر پردیش میں زندہ جلا دیا گیا تھا۔ بھارت میں دو سال سے زائد عرصے میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے 79صحافیوں کو ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.