تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:1

پیرس: امریکا نے فرانس کے 3صدور کی جاسوسی کی، فرانسیسی میڈیا

جیو نیوز - پیرس..........فرانسیسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے فرانس کے 3صدور کی جاسوسی کی ہے اور ان کے فون ٹیپ کیے گئے۔ فرانسیسی میڈیا نے وکی لیکس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے فرانس کے 3سابق صدور کی جاسوسی کی۔ ان صدور میں یاک شیراک، نکولس سرکوزی اور موجودہ صدر فرانسس اولاندے کے فون ٹیپ کیے گئے۔ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے مطابق انہوں نے 2006سے 2012کے درمیان صدور کی جاسوسی کی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر فرانسس اولاندے نے ڈیفنس کونسل کی میٹنگ طلب کرلی، فرانسیسی حکام کے مطابق میٹنگ میں رپورٹ کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.