16 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:39
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال
جیو نیوز - پیرس.....رضا چوہدری...... فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکسی مالکان اور ڈرائیور ں نے ہڑتال کردی ، جس کے باعث ائرپورٹ کے راستے بلاک ہوگئے،صبح جاری ہڑتال اور روڈ بلاک ہونے کے باعث مسافروں کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ہڑتال کے باعث مسافروں خصوصی طور پر ہوائی جہاز سے سفر کیلئے جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ہڑتال کے باعث پرائیویٹ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثرہے،اکثر لوگ دفاتر اور کاروبار کے مقام تک نہیں پہنچ پارہے۔ علاوہ بعض روٹس کی ٹرینوں کی بھی ہڑتال ہے۔