16 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:59
تحریک انصاف فرانس کے تحت پرتکلف افطار پارٹی
جیو نیوز - پیرس .....رضا چوہدری.....پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی کی جانب سے پارٹی ممبران کے اعزاز میں پر تکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینئر رہنما نائب صدر ملک اصغر محمد برہان ،میاں ذوالفقار احمد جتالہ، ملک ممتاز حسین برہان چوہدری گلزار آحمد لنگڑیال، آزاکشمیر ونگ کے زاہد ہاشمی ، یاسر قدیر اور دیگر لوگوں نے شرکت گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کے چیئرمین چوہدری افضال رانجھا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چوہدری افضال رانجھا ان کے بھائی شوکت رانجھا سمیت خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی اور بتایا گیا کہ چوہدری شوکت علی رانجھا جمعہ کے روز واپس آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس موقع پر کراچی سمت ملک میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور مرحومین کی مغفرت کے لئے بھی دعا کرائی گئی اور مرکزی و صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین پر عدم توجہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی گئی۔