تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:48

لندن: دریائے ٹیمز میں پاکستانی نژاد برطانوی گر کر ہلاک

جیو نیوز - لندن..........برطانیہ کے شہر آکسفورڈ دریائے ٹیمز میں میں ڈوبنے سے پاکستانی نژاد کمسن عون ڈوگر جاں بحق ہوگیا ہے۔ عون ڈوگر کے والد گلزار محمد کے مطابق ان کا بیٹا اپنے دوست کے ساتھ دریا میں نہانے کے لیے گیا تھا اور توازن برقرار نہ رکھنے کے سبب دریائے ٹیمز میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ہنس مکھ عون اسکول کی کرکٹ ٹیم کا رکن اور فٹبال کا بھی کھلاڑی تھا۔ عون ڈوگر کے خاندان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ ایک عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ 3برس پہلے ڈوننگٹن بریج سے15برس کے محمد حسین نے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا تھا۔ پل کاجنگلا چھوٹا اور نیچا ہونے کے سبب علاقے کی عوام کو شکایت ہے کہ یہ حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.