16 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:59
|کویت خود کش حملہ: جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
جیو نیوز - کویت سٹی.........کویت کی مسجد میں داعش کے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ کویت کی امام صادق مسجد دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں امیر کویت اور ارکان ِپارلیمنٹ کے علاوہ ہزاروں کویتی اور غیر ملکی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ کویتی شہریوں کی جعفری قبرستان میں تدفین کردی گئی، جبکہ 2بھارتی شہریوں کو عراق، 2ایرانی شہریوں کی ایران میں تدفین ہوگی اور حملہ میں جاں بحق دوپاکستانیوں کی میتیں اتوارکو پاکستان روانہ کی جائیں گی۔ کویت میں آج یوم سوگ رہا۔