تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:35

پی ٹی آئی فرانس کے نائب صدر کا غیاث احمد میلہ کی وفات پراظہار افسوس

جیو نیوز - پیرس...... رضا چوہدری......پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما نائب صدر ملک اصغر برہان نے سابق رکن قومی اسمبلی غیاث احمد میلہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے اصغر برہان نے کہا ملک ایک مخلص دیانت دار پارلیمنٹرین سے محرم ہوگیا ہے اور ان کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا ہے کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.