تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:36

ایران اور عالمی طاقتوں کے ایٹمی معاہدے پر مذاکرات اختلافات کا شکار

جیو نیوز - تہران.........عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے مسودے پر اختلافات کے باعث مذاکرات کا ڈیڈلائن کے بعد جاری رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان یہ مذاکرات آسٹریا کے شہر ویانا میں ہورہے ہیں، تاہم ایٹمی معاہدے پر اختلافات کے باعث مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف مزید مشاورت کے لیے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اب بھی کچھ معاملات حل طلب ہیں، جس کے بعد اب مذاکرات حتمی تاریخ کے بعد بھی جاری رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.