تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4

امریکا: چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، طیارے کے 3 مسافر ہلاک

جیو نیوز - نیویارک........امریکی ریاست میسا چوسٹس میں چھوٹا طیارہ گھر کے اوپر گرنے سے طیارے میں سوار تین مسافر ہلاک ہو گئے۔ پنسلوانیا سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ میسا چوسٹس کے علاقے پلین و لے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا اور دو منزلہ گھر کے اوپر جا گرا ۔جہاز گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی ، تاہم گھر کے مکین گھر سے باحفاظت باہر نکلنے میں کا میا ب ہوگئے ۔ فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں طیارہ میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.