تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:15

عوام ریفرنڈم میں مزید کفایت شعاری کی تجاویز مسترد کردیںوزیراعظم یونان

جیو نیوز - روم....... یونان کے وزیرِ اعظم ایلکسس تسیپراس نے یونانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ریفرنڈم میں ملک کے عالمی قرض خواہوں کی جانب سے مزید کفایت شعاری کی تجاویز کو مسترد کر دیں۔یونانی وزیرِ اعظم کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب یونان کوآئی ایم ایف کے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ یورو کی ادائیگی کے لیے دی گئی۔مہلت کے چند ہی گھنٹے باقی بچے ہیں۔ادھر یورپی یونین نے یونان کو خبردار کیا ہے کہ اگر تجاویز مسترد کر دی گئیں تو اس کا مطلب یونان کا یورپی اتحاد سے اخراج ہوگا۔یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ملک میں پانچ جولائی کو ریفرینڈم ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.