تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:49

امریکا اور کیوبا نصف صدی بعد سفارتخانے کھولنے پر رضا مند

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا اور کیوبا50 برسوں بعد ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے کھولیں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ اعلان صدر باراک اوباما آج کرینگے۔امریکی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سفارت خانے امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کھولے جائینگے ۔اس سے قبل اس سال مئی میں امریکا نے کیوبا کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے گزشتہ 18 ماہ سے خفیہ مذاکرات بھی جاری تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.