تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:49

امریکی ریاست اوہایو اورمشی گن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلاب

جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے۔امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریاؤں میں طغیانی کے بعد تمام ریاستوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ریاست مشی گن اور اوہایو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ مشی گن کے علاقے ڈنڈی میں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،سیلابی پانی کئی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔ وسط مغربی ریاستوں کے کئی دریاؤں میں پانی فلڈ لیول سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.