تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:49

وسطی یمن کی جیل سے القاعدہ ارکان سمیت 1200 خطرناک قیدی فرار

جیو نیوز - صنعا...... وسطی یمن میں ایک جیل سے 1200 خطرناک قیدی فرار ہوگئے جن میں القاعدہ ارکان بھی شامل ہیں۔ یمن کے سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ وسطی شہر تیزی میں پیش آیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق قیدیوں کے فرار سے قبل جیل میں ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے بعض متضاد اطلاعات بھی فراہم کی ہیں جن میں سے ایک کے مطابق قیدی شہر میں حوثی باغیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان شدید جھڑپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل توڑ کر فرار ہوگئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق القاعدہ ارکان جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑا لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران جیل میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے جانیں بچانے کے لئے اپنی جگہ چھوڑ دی تھی۔ واضح رہے کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحادی افواج کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد جیل سے بڑی تعداد میں قیدیوں کے فرار کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.