تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:23

سعودی شہزادے کا انسانیت کی فلاح کیلئے تمام دولت عطیہ کا اعلان

جیو نیوز - ریاض...........شہزادہ الولید بن طلال کی دولت کا تخمینہ 32ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو تقریباً 3200ارب روپے بنتے ہیں۔ ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران شہزادہ الولید نے اعلان کیا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وعدہ سرحدوں سے بالاتر پوری انسانیت کے لیے ہے۔ ان کی دولت آنے والے برسوں کے دوران ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت عطیہ کی جائے گی۔ ان کی سربراہی میں بورڈ آف ٹرسٹیز قائم کیا جائے گا، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اُن کی موت کے بعد یہ دولت فلاحی منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔ شہزادہ الولید بن طلال کی عمر 60سال ہے۔ وہ بااثر بزنس مین اور سرمایہ کار ہیں۔ 2013میں امریکی میگزین فوربس نے انہیں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 26واں نمبر دیا تھا، جبکہ 2008میں امریکی میگزین ٹائم نے انہیں دنیا کی سو بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔ شہزاد الولید کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی کے بانی، سی ای او اور 95فیصد حصص کے مالک ہیں۔ یہ کمپنی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ سٹی گروپ کے بھی سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر اور ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کے دوسرے سب سے بڑے ووٹنگ شیئر ہولڈر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.