18 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:48
چوہدری منیرق لیگ فرانس کے صدر نامزد، چوہدری شاہین کا علیحدگی کا اعلان
جیو نیوز - پیرس.....رضا چوہدری..... پاکستان مسلم لیگ (ق)کی قیادت نے فرانس میں پارٹی کی تنظیم نوکرتے ہوئے چوہدری منیراحمد وڑائچ آف بھاگو وال گجرات کوصدر نامزد کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نامزد صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور فرانس میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کا عہد کیا ہے جبکہ معزول صدر چوہدری شاہین اخترنے پریس کانفرنس کے دوران قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں صدارت سے علیحدہ کیے جانے کا نہیں بلکہ پارٹی قیادت کے طریقہ کار پر اعتراض ہے لہٰذا ایسی قیادت اور پارٹی کے ساتھ رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا، اس لئے ہم نے اپنا راستہ جدا کرلیا ہے ۔پریس کانفرنس کے موقع پر راجہ عابد حسین ایڈوکیٹ ، چوہدری غضنفر وڑائچ ، چوہدری سکندر گوندل، مرزا نصیر اور سید خرم شاہ بھی موجود تھے۔