18 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4
پارٹی چھوڑ کر جانے والے زیرو ہوگئے،صدر پی پی فرانس
جیو نیوز - پیرس...... رضا چوہدری....... پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا موجودہ حالات میں پارٹی کو چھوڑ کرجانے والوں کو پاکستان پیپلزپارٹی کی ماضی کی تاریخ کا علم نہیں، شہیدوں کی جماعت چھوڑ کر جانے والے مستقبل میں ہمیشہ ہیرو کی بجائےزیروہوگئے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہ یورپی ممالک میں بھی ایسے عناصر سرگرم عمل ہیں جو خودکو پاکستان پیپلزپارٹی کا یورپ کا کوآڈی نیٹر ظاہر کرتے ہوئے مختلف ممالک میں پارٹی میں گروپ بندی کی کوشش کرتے رہے تاہم اورسیز کے صدر سنیٹر رحمان ملک کے مشکور ہیں جنہوں حال ہی میں یورپی ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کا موقع فراہم کیا اور ایسے نام نہاد عہدیداروں کو ختم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر میڈیا میںیہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ نئی تنظیم سازی سے پارٹی کا شرازہ بکھر جائے گا ۔