18 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے3کشمیری جوان شہید کردئیے
جیو نیوز - سرینگر ......بھارتی فوج نے اُڑی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکر دیا جبکہ سید علی گیلانی اور متعدددیگر حریت رہنماگرفتار کرلیے گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہ مولہ میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی کو متعدد حریت رہنماؤں اورکارکنوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے حیدرپورہ سرینگر میں جہاں وہ گھر میں نظربند ہیں ،گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی ۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے تکیہ صدر کوٹ میں لوگوں نے بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔