18 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:20
میلان میں تحریک انصاف کے تحت کانفرنس15اگست کو ہو گی
جیو نیوز - پیرس......پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل کے سینئر راہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف نے نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 15 اگست کو میلان میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جس میں یورپ بھر سے پی ٹی آئی کے ممبران ، ورکرز اور سینئر راہنما شرکت کریں گے۔ندیم یوسف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی یورپ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف ممالک کے ممبران مکمل رابطے میں ہیں اور انشاءاللہ پہلی کانفرنس کی طرح اس کانفرنس کو بھی تاریخی بنایا جائے گا۔پی ٹی آئی اٹلی نظریاتی کے ورکرز مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں اور انتہائی خوش ہیں کہ تحریک انصاف یورپ کی ایک تاریخی کانفرنس ہو رہی ہے جس کو ہم اپنی محنت سے تاریخ ساز بنائیں گے. ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کے مشکور ہیں جنہوں نے اس تاریخی کانفرنس کو میلان اٹلی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا.اس ضمن میں پورے یورپ سے پی ٹی آئی کے نمائندے بھی اپنے اپنے ملکوں میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔پی ٹی آئی یورپ کی کانفرنس کا مقصد پارٹی کی مضبوطی اور آپس میں مکمل طور ہم آہنگی اور رابطے کو فعال بنانے کیلئے مل کر کام کا عہد کیا جائے گا. پاکستان میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وژن کے حوالے سے پورے یورپ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ کانفرنس کی خاص بات چیئرمین عمران خان کا آڈیو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب ہوگا۔ندیم یوسف نے دعویٰ کیا کہ ہم ثابت کریں گے کہ یورپ میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے جو عمران خان کے نیا پاکستان مشن کو ضرور کامیاب بنائیں گے۔