19 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:1
شکاگو: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8افراد ہلاک، 41زخمی
جیو نیوز - شکاگو.........امریکا کے یوم آزادی پر شہر شکاگو میں فائرنگ کے 30سے زائد واقعات میں8 افراد ہلاک اور 41زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ کے 33واقعات ہوئے۔ جن میں8 افراد ہلاک اور 41افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 7سالہ بچہ اماری برائون بھی شامل ہے، جو اپنے والد کے ہمراہ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہا تھا کہ نامعلوم گولی کا نشانہ بن گیا۔ ہلاک ہونے والے بچے کے باپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھا کہ شاید یہ آتش بازی کے پٹاخوں کی آوازیں ہیں، لیکن بچے کے گرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ اسے گولی لگی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایک 16سالہ لڑکا اور ایک 15سالہ لڑکی بھی شامل ہیں۔