19 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:35
نائیجیریا: بم دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی
جیو نیوز - ابوجا.....نائیجیریا میں بم دھماکوں سے 44 افراد ہلاک اور 67زخمی ہوگئے۔ دھماکے نائیجیریا کے مرکزی شہر جوس Jos میں ہوئے۔ پہلا دھماکا مسجد کے قریب ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق امام کے درس کے دوران مسلح افراد مسجد میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد اچانک دھماکا ہوگیا۔ دوسرا دھماکا شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر ریستوران کے قریب ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔