تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:51

امریکا :2برس میں 40ہزاراہلکار کم کرےگا ،فوجی ترجمان

جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکی فوج ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ 2 برس کے دوران فوجی افرادی قوت میں 40 ہزار اہلکاروں میں کمی کریگا۔محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق یہ اقدام فوجی بجٹ اور اخراجات میں کمی لانے کی خاطر کیا جارہا ہے،2017 ءکے اختتام میں امریکا کے فوجی اہلکاروں کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ ہوجائیگی، عراق او ر افغانستان جنگ کے دوران امریکی فوج کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار تک جا پہنچی تھی، جو اب بتدریج کم کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ وہ فوج کیلئے کام کرنیوالے 17 ہزار شہریوں کو بھی فارغ کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.