تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:3

چین افغان قیادت کے تحت افغان امن عمل کا حامی ہے،چین

جیو نیوز - بیجنگ.........چین کا کہنا ہے کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان ملاقات سے افغانستان میں بہت جلد امن قائم ہونے کی امید ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ افغان عوام کے ذریعے مصالحاتی عمل کی حمایت کی ہے اور افغان حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، چین تمام فریقین سے رابطے میں رہا ہے، فریقین کے درمیان ملاقات مثبت عمل ہے اور امید ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے اس ملاقات سے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے، افغان حکام اور طالبان کے درمیان پاکستان میں امن مذاکرات کا پہلا دور ہوا، افغان وزارت خارجہ کے مطابق امن کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔ ذرائع کے مطابق امن مذاکرات کا دوسرا دور 15 اور 16 اگست کو قطر میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.