20 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:6
فرانس: پی ٹی آئی خواتین ونگ کا افطار ڈنر، محفل درود و سلام
جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری...... پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصفہ ہاشمی کی جانب سے گرینڈ افطاری اور درود و سلام کی بابرکت و روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،روبانہ عارف نے تلاوت کی۔ بعد ازاں حمدو نعت کا سلسلہ شروع ہوا جس میںشاہدہ امجد، نیناں خان، ناصرہ خان،مہنازریاض ،روحی بانو،ممتاز ملک،زینب ، راشدہ، عالیہ پاشا،شباہ ، گلناز،سمیہ بابری، صائمہ بابری اور دیگر خواتین اور بچیوں نےگلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پرپاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ خواتین مقررین نے رمضان لمبارک کے بابرکت مہینے کی فضیلت سے آگاہ کیا ۔ پروگرام کے آخر میں میزبان آصفہ ہاشمی کی جانب سے شرکاء کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ناصرہ خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔