تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:36

داعش نے موصل میں عید کی نماز پر پابندی لگا دی

جیو نیوز - بغداد........عسکریت پسند گروپ داعش نے عراقی شہر موصل میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں عید کی نماز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی ہے۔ موصل میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکار کے مطابق داعش کا یہ دعویٰ ہے کہ عید کی نماز کی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ گزشتہ برس موصل پر قبضے کے بعد سے داعش نے نئے اور متنازع قوانین نافذ کرنے شروع کر دیے ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں موت تک کی سزائیں دی گئی ہیں۔ اس سے قبل داعش نے تراویح پڑھنے پر بھی یہی کہتے ہوئے پابندی لگائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.