20 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:31
افغان صوبہ ننگرہار ڈرون حملہ داعش افغانستان کاسربراہ ہلاک
جیو نیوز - کابل......افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش افغانستان کاسربراہ سعید اورکزئی ہلاک ہو گیا ،افغان انٹیلی جینس ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش افغانستان کے سربراہ سمیت داعش سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی مارے گئے۔واضح رہے کہ تین روز قبل بھی ننگر ہار میںامریکی ڈرون حملے میںٹی ٹی پی کے سابق تر جمان شاہد اللہ شاہد بھی ماراجا چکا ہے۔