تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:0

چین میں طوفان، مواصلات کا نظام درہم برہم

جیو نیوز - بیجنگ.......چین میں سمندری طوفان چن ہوم نے تباہی مچادی، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ لاکھوں افراد گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ چین کے مشرقی صوبے میں زی جیانگ میں چن ہوم طوفان کے نتیجے میں مسلسل بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، Shaoxing شہر میں دریا کے بند میں شگاف پڑ گیا جس کے سبب متعدد گھروں کی بجلی معطل، سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثر اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ سمندری طوفان چن ہوم سے اب تک 11 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلا ع سامنے نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.