21 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:15
عدن: حوثی باغیوں اور جنگوئوں کی جھڑپوں میں 35افراد ہلاک
جیو نیوز - عدن.........یمن میں عدن کے قریب حوثی باغیوں اور حکومت کے حامی جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں 35افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی اتحادی کے فضائی حملوں میں بھی 10جنگجو مارے گئے۔ یمنی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عدن کے قریب اتوار کو خوں ریز جھڑپیں ہوئیں۔ حکومت کے حامی جنگجووں نے عدن کے قریب واقع قصبے راس عَمران کا کنٹرول باغیوں سے چھیں لیا ہے۔ لڑائی کے دوران 30حوثی باغی اور 5حکومتی جنگجو مارے گئے۔ دوسری جانب سعودی اتحاد کے فضائی حملے بھی جاری رہے، جن میں 10باغی ہلاک ہوگئے۔ یمن میں اقوام متحدہ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن فریقین نے اس کی پاس داری نہیں کی۔