تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:38

امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں شامل کرنے پر غور

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا میں خواجہ سراؤں کو فوج میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہےپینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ بحری بری اور فضائیہ میں خواجہ سرا موجود ہیں جو حقیقت میں محب وطن ہیں اور پابندی عائد کئے جانے پر ان کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ اس معاملے پر ایک گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے آئندہ چھ ما ہ کے دوران دفاعی پالیسی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔امریکا میں 2011 میں ایک قانون کے تحت خواجہ سراؤں پر کسی بھی محکمے میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.