تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:48

ایران سے جوہری معاہدہ،اسرائیل نے تاریخی غلطی قرار دےدیا

جیو نیوز - ویانا......ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب ایٹمی معاہدے پراسرائیل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے ،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کو مغربی ملکوں کی تاریخی غلطی قرار دیا،انہوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ جب کسی حکومت کو غیر ملکی دباؤ کا خوف نہیں رہتا تو وہ زیادہ آمریت پسند ہو جاتی ہے۔تبصرہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے آغاز سے ہی اسرائیل معاہدے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا آیا ہے تاہم اسے کامیابی نہیں ملی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.