تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:48

ملا عمر نے افغان حکومت سے طالبان کے مذاکرات کی حمایت کردی

جیو نیوز - کابل ......طالبان رہنما ملا عمر نےطالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے غیر ملکی قبضہ ختم کرانا ہے۔عید کے موقع پر اپنے پیغام میں افغان طالبان کے رہنما ملا عمر نے کہا کہ اگر ہم اپنے مذہبی ضابطوں میں دیکھیں تو دشمنوں سے مذاکرات اورپُر امن رابطہ ممنوع نہیں ہیں ۔ طالبان کی ویب سائٹ پر جاری کئے جانے والے پیغام میں ملا عمر نے کہا کہ مسلح جہاد کے ساتھ، سیاسی جدوجہد اور ان مقدس مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے پر امن راستے جائز اسلامی اصول ہیں ۔افغان اعلیٰ امن کونسل کے ارکان نے ملک میں 14 سال سے جاری خونریزی کو ختم کرنے کیلئے گزشتہ ہفتہ طالبان سے مری میں مذاکرات کئے تھے۔فریقین نے آنے والے ہفتوں میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.