21 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:49
فرانس کا فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
جیو نیوز - پیرس.....فرانس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز نے فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے جنوری 2016 ءمیں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کا ہدف جنوبی فرانس میں ایک سینئر فوجی افسر تھا ۔ فرانسیس وزیر داخلہ برنارڈ کیز نیوو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں اور انہیں فرانس کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ان میں فرانسیسی بحریہ کا ایک سابق فوجی بھی شامل ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مرکزی ملزم کا سراغ بنیادی طور پر سوشل میڈیا پر اُس کی سرگرمیوں سے لگایا گیا اور وہ شام جاکر لڑنے کی خواہش رکھتا تھا ۔ ملزمان کے جیل میں قید بعض فرانسیسی شدت پسند رہنماوں سے رابطے بھی بتائے جاتے ہیں ۔