تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:19

واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ کی جان کیری سے ملاقات

جیو نیوز - واشنگٹن........سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اگلے مہینے دوحہ جائیں گے، جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے رہنماوں کو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیں گے۔ اوباما انتظامیہ نے امریکا سمیت دنیا بھر میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں مہم شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.