22 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:20
سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ملکوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
جیو نیوز - مکہ مکرمہ.........سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ملکوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔امریکا اور یورپ میں بعض مسلمان آج اور بعض کل عید منائیں گے ۔سعودی عرب میں آج عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔ عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہواجہاں دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔مدینہ منورہ میں بھی لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی اورامت مسلمہ کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں۔دبئی میں عید کی نمازکاسب سےبڑااجتماع شیخ زیدمسجدابوظبہی میں ہوا۔آج انڈونیشیا، ملائیشیا ، جاپان، آسٹریلیا ، ترکی سمیت امریکا اور یورپ میں بھی عید منائی جا رہی ہے ۔