22 اگست 2015
وقت اشاعت: 11:48
کیلی فورنیا جنگلات کی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا
جیو نیوز - سیکرامنٹو..........امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا اور ساتھ ہی سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں گزشتہ روز سے لگی آگ، جس نے 3500ایکٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ نے لاس ایجنلس اور لاس ویگاس کو ملانے والی شاہراہ پر 44سے زیادہ گاڑیاں اور 4گھروں کو جلا دیا ہے۔ حکام نے خطرے کے پیش نظر متاثرہ علاقے سے 300افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے، جبکہ دیگر 700گھروں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ 800سے زائد فائرفائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔