تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:36

اڑیسہ: تہوار میں بھگدڑ سے 2خواتیں ہلاک، 20سے زائد زخمی

جیو نیوز - بھونیشور.........بھارتی ریاست اڑیسہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 2خواتیں ہلاک اور 20سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اڑیسہ کے ساحلی قصبے پُری میں سالانہ مذہبی تہوار کے دوران 10لاکھ سے زیادہ افراد شریک تھے۔ اس دوران رش زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، جس کے نتیجے میں 2خواتین ہلاک اور 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 5روز قبل آندھرا پردیش میں بھی مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.