تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:15

امریکا اور کیوبا آج ایک دوسرے کے ملک میں سفارت خانے کھولیں گے

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا اور کیوبا پچاس سال بعد آج باضابطہ ایک دوسرے کے ممالک میں سفارت خانے کھولیں گے۔پہلے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی اور ہوانا میں سفارت خانے کھولے جارہے ہیں۔واشنگٹن میں کھولے جانے والے سفارت خانے پر تو کیوبا کا قومی پرچم لہرادیا جائے گا ،تاہم ہوانا میں امریکی سفارت خانے پر امریکی پرچم وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے باقاعدہ افتتاح کے بعد لہرایا جائے گا۔دونوں ملکوں کے درمیان 1961ء میں سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.